(یہ مضمون امیراہلسنت کے صوتی پیغام سے روشنی لیتے ہوئے ضروری ترمیم کے ساتھ تیارکیاگیاہے۔)

11جمادی الاخریٰ1442ھ بمطابق 24جنوری2021ء کوامیراہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کومفتی علی اصغر صاحب نے بتایاکہ اُن کی چند اسلامی بھائیوں کے ساتھ تُرکی روانگی ہے،اِس پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اُن کو دُعاؤں اورمدنی پھولوں سے کچھ یوں نوازا:

ماشاء اللّٰہ!مزاراتِ صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم )، مزارت ِاولیائے کرام (رحمھم اللہ)کی حاضری کے لیے کُل آٹھ عاشقانِ رسول کے ساتھ آپ ترُکی تشریف لے جا رہے ہیں،اللہ کریم آپ سب کی حفاظت کرے،اللہ کر یم آپ سب کا سفر بخیر کرے ،عافیت نصیب فرمائے ، آپس میں اِتحاد و اتفاق رہے کہ سفر میں گھر والی سہولیات میسر نہ ہونے اورتھکن وغیرہ کے سبب کبھی چڑچڑا پن بھی آجاتا ہے ،ہوسکتاہے آپس میں کسی کی بات جلد بُری لگ جائے ،شیطان غیبت وبدگمانی میں مبتلا کردے،لیکن آپ بالکل متحد رہیے گا ، سفر میں ایک’’امیر ِقافلہ‘‘ ہو یہ سنت ہے ،جب تک وہ خلافِ شرع حکم نہ کرے اُس کی اِطاعت کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سب اچھا ہوجائے گانیز جب بھی سفر کا اِرادہ ہو تودُنیا سے سفر یعنی ’’موت ‘‘ کو بھی یاد رکھا جائے،کیونکہ ایک دن دُنیا سے بھی سفر ہو ہی جائے گا ،اِس سفر میں تو خوشی خوشی جارہے ہیں، اللہ کرے!کہ جب ہمارادُنیا سے سفر ہوتو ہم اُس وقت بھی خوشی خوشی مسکراتے ہوئے جائیں ،اللہ کرے!مرتے وقت کلمہ نصیب ہواور ہم ساتھ اِیمان کے دُنیا سے رخصت ہوں۔

اِلتجائے عطار!جہاں جہاں آپ کی حاضریاں ہوں ،مجھ گناہگاروں کے سردار کو بھی یاد رکھیے گا ،سبھی میرا سلام عرض کریں اورمیرے لیے ایمان کی سلامتی ،بُرے خاتمے سے حفاظت اوربے حساب مغفرت کی دُعا فرماتے رہئے گا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک بحرین چشتی کابینہ اور قادری کابینہ میں پانچ مقامات پر ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ  میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، نمازوں کی پابندی کرنے ، گناہوں سے بچنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون سمندری اطراف کابینہ کی ڈویژن غوث اعظم چک نمبر 141 میں سنتوں بھرے اجتماع ومدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دئیے اور بہتر انداز سے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

شعبہ کفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو غسل میت کی تربیت دی، کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔

کابینہ سطح پر مقررڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور ڈونیشن بکس کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں چنیوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے چنیوٹ کابینہ میں قائم  جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیااور جامعۃ المدینہ للبنات میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کے اختتام پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے طالبات اور معلمات کے درمیان ترغیبی بیان کیا جس میں انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے،اپنے ذیلی کے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور محفل نعت کے مدنی پھول سمجھائے نیز شعبے کے کام کو مضبوط کرنے اورا س میں بہتری لانے کا اہداف دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون فتح جنگ کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعو ت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جڑانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں علاقائی دورہ کے نئے نکات اور کارکردگی فارم پر کلام کیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،مدنی قافلہ اور محفل نعت کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول لینے اور چیک کرنے کے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جھنگ زون علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا چنیوٹ کابینہ کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذیلی تا کابینہ سطح کے کارکردگی فارمز بھی سمجھائے نیز کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کو ذیلی سطح تک تقرریاں کروانے، ہر ہفتے اپنے ذیلی کے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے اور انفرادی کوشش کے ذریعے دوسری اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔


27 جنوری 2021 ء بروز بدھ جلالپور جٹاں ڈویژن اطراف گجرات کابینہ فیضان مدینہ میں کشمیر سے آئے ہوئے تقریبا 69 عاشقان رسول کے درمیان ایک دن کا کفن دفن کورس کروایا گیا جس میں عیادت و تعزیت ، غسل میت کا عملی طریقہ، کفن کاٹنے پہنانے کا عملی طریقہ اور تدفین کے متعلق مدنی پھول پیش کئےگئے۔ کورس کے اختتام پر عاشقان رسول نے ٹیسٹ بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری شعبہ کفن دفن اسلام آباد ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامع مسجد وزیر بیگم میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اورنگی کابینہ ڈویژن گلشن ضیاء کی ایک مسجد فیضان فاطمۃالزہرا میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔