15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لنکشائر کابینہ کے مختلف
علاقوں ایکرنگٹن، نیلسن، برنلی اور بلیکبرن (Accrington, Nelson, Burnley and Blackburn) میں”بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلام
میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔