دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن،  سکھر زون میں جیکب آباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے جیکب آباد کابینہ کے ڈویژن شکار پور میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر نیکی کی دعوت کے سلسلے میں ملاقات کی۔

ملاقات میں انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی گئی۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا گیا۔ کفریات کلمات کے بارے میں سوال جواب کتاب تحفے میں دی گئی۔ شخصیات اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اپنے تاثرات دئیے۔الحمدللہ ہاتھوں ہاتھ دعوت اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ کے لئے 50000 بھی جمع کروائے۔