دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں مانٹریال ،کیلگری ،تھارن کلف ، برمٹن (Montreal, Brampton, Thorncliffe, Calgary)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا بذریعہ اسکا ئپ انعقادکیا گیاجن میں کم و بیش 84 مقامی اسلامی بہنوں شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ اور ”حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی نیز فضول گوئی سے بچنے کا ذہن دیا ۔