دعوت اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے ویسٹ یارکشائر کے علاقے نیوکاسل (Newcastle)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے نکات سمجھائے ۔