یوکے مانچسٹر
ریجن میں مدنی حلقے میں بہتری لانے کےلئے آن لائن تربیت کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر
ریجن میں مدنی حلقے میں بہتری لانے کےلئے آن لائن تربیت کا انعقاد کیا گیا جس میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن میں 9 ماہانہ مدنی حلقے ہوتے ہیں۔مانچسٹر
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی حلقوں میں ہونے والے ان شعبوں کے متعلق تربیت کی،فقہ،
عطار کی باتیں، پچھلے ماہ کس نے انفرادی کوشش کی اور مدنی مذاکرے کی دہرائی۔ ان
شعبوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ کابینہ نگران اسلامی بہنیں، ڈویژن
نگران اسلامی بہنیں اور دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی اس تربیت میں شامل تھیں۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ ہر کام سیکھ
کر کرنا چاہیئے۔ اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں میں مزید بہتری لانے کی نیتیں
کیں۔