دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری 2021ء میں یوکے  برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں ایسٹ مڈلینڈز کابینہ، ویسٹ مڈلینڈز، بلیک کنٹری ( East Midlands, West Midlands, Black Country )میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 135 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیت کے حوالے سے مختلف قسم کے نکات پیش کئے۔