اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی، صدر کابینہ کے مقام شاہ نواز میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اسراف اور مستعمل پانی کے حوالے سے مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر 14 اسلامی بہنوں نے غسل دینے اور 6 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی ۔