دعوت اسلامى کے زير اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ريجن،جھنگ کابینہ کی ڈویژن جهنگ صدر کے علاقے باقر روڈ میں محفل نعت اجتماع کا انعقاد کیا گیا  جس ميں مقامى اسلامى بہنوں نے شرکت کی۔

جهنگ کابینہ نگران اسلامى بہن نے ”محبت ِرسول صلّی اللهُ علَیه وَسَلّم “کے موضوع پر سنتوں بهرا بيان کیا ۔اختتام پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامى کا تعارف پیش کرتے ہوئے دينى کاموں میں حصہ لینے، ہفتہ وار سنتوں بهرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدينہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن ديا۔