حیدرآباد ریجن
، زون نواب شاہ میں 3 دن کا روحانی علاج دہرائی کورس کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، زون نواب شاہ میں 3 دن کا روحانی علاج دہرائی کورس منعقد کیا
گیا جس میں روحانی علاج پاک سطح ذمہ دار اور کورس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو غمخواری امت کے جذبے
کے ساتھ بستوں پر اسلامی بہنوں کی بیماریوں
پریشانیوں کے لئے روحانی علاج کرنے اور ان
کے دین ، ایمان، عقائد واعمال درست کرنے
کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا گیا ۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے
شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل پر مجلس بیرونِ ملک اور بیرونِ ملک کی سب سے بڑی سطح کی ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ لِنک مدنی مشورہ کیا جس میں تقسیمِ رسائل کے اہداف ، لاک ڈاؤن میں بھی تقسیمِ رسائل کرنے ،کفن
دفن کے لیے مکتبۃ المدینہ پر جس پیکٹ کی ضرورت ہو اسے رکھنے پر بات چیت ہوئی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء کو کراچی
TP II محمود آباد میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ
سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اصلاح اعمال سید نوید عطاری نے
شرکا کے درمیان بیان کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع شرکت کرنے اور 5، 6، 7 فروری
2021ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 50 اسلامی بھائیوں نے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کے لئے اپنے نام لکھوائے۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے ڈجکوٹ کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ دران نے شرکت کی۔
ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کا تعارف پیش کیا۔
سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسلامی بہنوں
کو آرڈرز کرنے کا طریقہ بتایا اور آرڈرز کروانے کا ذہن دیانیز کابینہ سطح پر مکتبۃ
المدینہ ذمہ دار کا تقرر کیا گیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جنوری 2021ء کو
کراچی ڈویژن بلوچ کالونی میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح
کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران کابینہ خادم حسین عطاری نے شرکا کے درمیان
بیان کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع شرکت کرنے اور 5، 6، 7 فروری 2021ء کو مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامى کے زير اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ريجن،جھنگ کابینہ کی ڈویژن جهنگ صدر کے
علاقے باقر روڈ میں محفل نعت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس ميں مقامى اسلامى بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 26
جنوری 2021ء کو کراچی کے علاقے لانڈھی اکبر علی شاہ گوٹھ
میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن، علاقہ اور حلقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
مجلس کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطاری نے ”غسل میت
کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں
شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت
مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن )
اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نواب شاہ کے علاقے ایسر
پورہ میں ایک کلرک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے گھر پر مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ
رابطہ زون ذمہ دار نے ایصال ثواب کی برکتوں کے موضوع پر بیان کیا اور شرکاء اجتماع
کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی دعوت پیش کی گئی ۔
مدنی حلقے
میں شرکاء مختلف اہل ثروت اور مسز سعید احمد خان اکاؤنٹ آفیسر نے اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کی اور اپنی بچیوں کو مدرسۃ المدینہ للبنات میں داخلہ کروانے کا
بھی اظہار کیا۔
مدنی چینل کے مقبول عام سلسلے ”ذہنی آزمائش سیزن
12“کا 3rd Quarter Final مہران آرٹس کونسل ہال نزد میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوا جس میں گوجرانوالہ اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان
شاندار مقابلہ رہا۔ بہترین مقابلے کے بعد گوجرانوالہ کی ٹیم نے مقابلہ جیت کر Semi Final میں پہنچ گئی۔
اس موقع پر نگران زون قاری ایاز عطاری، نگران برمنگھم
ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔
حیدرآباد ریجن نگران کا کابینہ جامشورو میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان ، حیدرآباد ریجن نگران کا حیدرآباد زون کی کابینہ جامشورو میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے
ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے بیان کے ساتھ ساتھ ذمہ داران
کو اہداف بھی دئیے نیز حیدرآباد دارالسنہ للبنات میں 2 فروری سے شروع
ہونے والے کورس اصلاح اعمال کے لئے ایڈمیشن کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ذمہ داران میں تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی رہا۔
سمن آباد کراچی میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد، سید فضیل
عطاری نے بیان کیا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جنوری 2021ء کو
کراچی کے علاقے سمن آباد واٹر پمپ کی جامع مسجد غوثیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران ریجن برمنگھم
یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
سول ہاسپٹل
حیدرآباد کی ڈاکٹر آف (Burn
department ) اور ایک انجینئر سے ملاقات
اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد زون ، حیدرآباد کابینہ ، ڈویژن پکا قلعہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کابینہ
اور علاقہ مشاورت نے سول ہاسپٹل حیدرآباد کی ڈاکٹر آف (Burn department
) اور ایک انجینئر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دعوت اسلامی کے کچھ شعبہ جات کا
تعارف پیش کیا گیا ۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسالہ تحفے میں دئیے گئےاور سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی گئی۔
Dawateislami