دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں میں وقتاً فوقتاً تھیلیسیمیا اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کےلئے بلڈ کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور کے علاقے جلوپنڈ میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 330 عاشقان رسول نے بلڈ ڈونیٹ کئےجبکہ بلڈ کیمپ میں سندس فاؤنڈیشن والوں کا بھی خصوصی تعاون رہا۔

سیاسی و سماجی شخصیت جنرل کونسلر سر سعید، سابقہ چیئرمین شفقت علی بٹ اور مقامی علمائے کرام نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اس میں مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے ریشم بازار میں ایک ماڈل کے گھر پر مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں و دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبے رابطہ برائے شخصیات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن پاک کی اہمیت اور تلاوت کے فضائل پر بیان کیا اور شرکاء اجتماع کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے کی ترغیب دلائی۔ مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی دعوت پیش کی نیز مدنی حلقے کے اختتام پر شرکاکو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے گئے ۔

مزید اس موقع پر ماڈل اوران کے اہل خانہ نے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے انداز کو سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے مدنی حلقے رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سیہون شریف کابینہ کی ڈویژن بھان میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 80 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنےاور آسانی کے ساتھ عمل کرنے کے متعلق نکات پیش کئے ۔ نیک اعمال کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے اور روزانہ اعمال کا جائزہ لینے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ  اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، لاڑکانہ زون، لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں زون ذمہ دار و ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں فکر آخرت کی موضوع پر بیان کیا گیا۔ نیک اعمال کے رسالے کی تقسیم کاری سمجھائی گئی۔ نیک اعمال پر عمل اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کے فوائد بھی بتائے گئے نیز روزانہ جائزہ لینے دوسروں کو ترغیب دلانے اور ہر ماہ اپنی ذیلی ذمہ دار کو نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔


علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم مترجم جلد 1،ص136) ۔مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے کی رات بعد نمازِ عشاء ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے قیمتی ملفوظات عطا فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج رات تقریباً ساڑھے9 بجے مین یونیورسٹی روڈ کراچی پر واقع عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا آغاز ہوجائے گا جس میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔


آج مورخہ 30جنوری 2021ء  شام 4:30 بجے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاظمی چوک دنیا پور میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع پاک میں نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری”والدین کی اہمیت“ کے موضع پر بیان فرمائیں گے۔

عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ  اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف ، فاروقی کابینہ، ڈویژن عطائے مرشد میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رحیم یارخان زون، کابینہ صادق آ باد ڈویژن سنجر پور میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو سنت کے مطابق میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کا کفن دفن ٹیسٹ کے متعلق ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ کے حوالے سے اچھی اچھی نیت پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پچھلے دنوں روحانی علاج کی ملتان زون ذمہ دار اسلامی بہن نے خانیوال کے میلاد نگر میں لگنے والے اورادِ عطاریہ کے بستے کا جائزہ لیا ۔ ذمہ دارا اسلامی بہنوں سے ملاقات کی ۔ رسائل تقسیم کرنے اور مدنی بہاریں لکھنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان زون کے دار السنہ میں 12 دن کا رہائشی اصلاح اعمال کورس ہورہاہےاس کورس کےنصاب میں مکمل مدنی قاعدہ اسلامی بہنوں کی نماز ثواب بڑھانے کے نسخے63 نیک اعمال کتب شامل ہیں۔

کورس کرنے والی اسلامی بہن کی شرائط عمرکم ازکم 18سال،قومی زبان لکھناپڑھناآتی ہواورمدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12ماہ ہو۔ کورس میں ایڈمیشن کے لیے زون ذمہ دار سے رابطہ فرمائیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان زون کے دار السنہ میں 12 دن کا رہائشی اصلاح اعمال کورس ہورہاہےاس کورس کےنصاب میں مکمل مدنی قاعدہ اسلامی بہنوں کی نماز ثواب بڑھانے کے نسخے63 نیک اعمال کتب شامل ہیں۔

کورس کرنے والی اسلامی بہن کی شرائط عمرکم ازکم 18سال،قومی زبان لکھناپڑھناآتی ہواورمدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12ماہ ہو۔ کورس میں ایڈمیشن کے لیے زون ذمہ دار سے رابطہ فرمائیں۔


اسلامی بہنوں کو شعبے شب وروز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شب وروز ذمہ دار(مجلس بین الاقوامی امور کی۔رکن) اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ بہار عطار رنچھوڑ لائن کا وزٹ کیا اور  ”ماہنامہ فیضان مدینہ“میں جاری تحریری مقابلہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور جامعہ کی طالبات و اساتذہ کو اس مقابلے میں حصہ لینے اور مضمون نویسی کرنے کی ترغیب دلائی نیز تحریر و تصنیف کی اہمیت کےحوالے سے چند مدنی پھول پیش کئے جس کے بعدکئی طالبات نے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔