دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن  کی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ”اے کاش! فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے قفلِ مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی ۔ دعوتِ اسلامی کے ماحول کی برکتیں بیان کرکے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔