دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” غفلت کا انجام “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول کاموں سے بچنے کی ترغیب دیتے ہوئے دینی کاموں میں مصروف رہنے کا ذہن دیا نیز ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ء  کے چوتھے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، بیسوس (Besós)، ترینیتات (Trinitat) اور گوتیکو (Gotico) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 196 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے اور غفلت کا انجام“ کے موضوعات پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 22جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک ملیر بکرا پیڑی ڈویژن میں کفن دفن تربیتی حلقہ ہوا جس میں ڈویژ ن اورعلاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عابد عطاری کابینہ ذمہ دار نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہو نے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ :عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


24جنوری2021ء  بروز اتوارنگران زون لاہور شمالی حاجی محمد نعیم خان عطاری ،نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری، نگران کابینہ شاہدرہ مریدمحمد اقبال عطاری ،اراکین زون و ریجن شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اور دیگر مجالس کے اسلامی بھائیوں نے فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی میں تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے کارخانے کا وزٹ کیا ۔

جہاں انشاء اللہ عزوجل جدید دور کے جدید تقاضوں کے مطابق تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے باکسز تیار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد نعیم خان عطاری اور نگران مجلس شاہنواز عطاری نے کارخانے کے وزٹ کے دوران کارخانے میں تیار کئے جانے والے تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے باکسز اور ڈرم سمیت ا سٹور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے تحفظ اوراق مقدسہ کے کار خانے میں خدمت سر انجام دینے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عاشقان رسول کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جبکہ اس موقع پر نگران زون و نگران مجلس نے اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ 300بوکسر اور 50نیا تیار کیا جانے والا ڈرم تیار کرنے کے آرڈر بھی دیئے۔ ( رپورٹ :محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکابینہ لاہور)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22جنوری2021ء بروز  جمعۃ المبارک الہ آباد ضلع قصور پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی نعیم عطاری نگران زون نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شرکا کو 22 جمادی الاخر 1442ھ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے عرس کے موقع پر 1100 اسلامی بھائیو کو رسالہ سنانے کا ہدف دیا اس موقع پر نگران زون نے جامعہ للبنات چونیاں کا وزٹ کیا اور جامعۃ المدینہ للبنین کے بچوں کو مختلف امور پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد عاصم عطاری نگران کابینہ) 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک فیضان مدینہ جیکب آبادڈویژن کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں محمد اظہر عطاری ڈویژن نگران اور عبدالوحید عطاری نگران جیکب آباد کابینہ نے شرکا کو 12 دینی کام بڑھانے ،ہفتہ وار اجتماع میں اپنے ساتھ دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت 23جنوری 2021 ء بروز  ہفتہ جیکب آباد کابینہ ڈویژن ٹھل میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں محمد اظہر عطاری رکن کابینہ مجلس عشر اور ڈویژن نگران ٹھل محمد اویس عطاری نے حاضرین کو زمین داران و اور کسانوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں عشر کے متعلق شرعی معلومات سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی کے نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان فلک شیر عطاری نے 22 جنوری 2021ء بروز جمعرات مدرسۃ المدینہ 17چک لاہور شیخو پورہ میں مدرسہ جائزہ کیا جہاں مدرسین اور ناظمین سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں نگران مجلس نے انہیں تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے رہائشی مدارس کی اپ ڈیٹ نظام کو بہتر بنانے اور اس کے لئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور مدنی کامو ں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔

نیز مدرسین اور ناظمین کو تعلیمی و اخلاقی حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے 2021ءمیں تعلیمی نظام کو مزید ممتاز بنانے کا حدف دیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے تحت 23جنوری 2021 ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ فاروا ق آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ،زون ذمہ داران اور مفتش سمیت عطیات بستہ ذمہ دران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں حاجی عبدالرشید عطاری نگران جنوبی لاہور زون نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خوف خدا،مصیبتوں پر صبر،قناعت اور دین اسلام کے لئے قربانی دینے کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور دین اسلام کی خدمت کے لئے خوب کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری آٍڈیٹر عطیات بستہ>)


دعوت اسلامی کی مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت 21 جنوری 2020ء بروز  جمعرات نگران مجلس مہروز مدنی عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے مجلس صدقہ بکس کے ذمہ دار عبدالرؤ ف عطاری سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مہروز مدنی عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر مجلس صدقہ بکس کے ذمہ داران نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 جنوری 2021 ء بروز  بدھ فاروق آباد کابینہ خانقاہ ڈوگراں میں مساجد،مدارس اور جامعات المدینہ کے قیام کے لئے افتتاح کا سلسلہ ہوا۔

افتتاح کے موقع پر مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا ۔

حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی نیت کا اظہار کیا۔ نگران زون نے حاضرین کو جلد جامعۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرکے علماء بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری شعبہ قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئیے بلڈ اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ڈویژن جلوموڑ میں موجود اسپائر کالج میں 23جنوری 2021 ء بروز  ہفتہ بلڈ کیمپ لگایا گیاجس میں شعبہ تعلیم سے وابستہ کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے بلڈ ڈونیٹ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر موجود نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے تمام شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا (رپورٹ:محمد شہزاد عطاری مجلس کارکردگی واہگہ ٹاؤن کابینہ)