دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27 جنوری 2021ء کو اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار سبحانی مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ مزمل عطاری نے غسل میت کی اہمیت اور فضائل بیان کی اور شرکا کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے، پہنانے اور مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔