اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر اہتمام 20 جنوری 2021ء کو یوکے کے راچڈیل (Rochdale)ڈویژن میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے کے مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں اسلامی بہنوں کےلئے 25 اور 26 جنوری 2021ء کو 2 دن کا ”اسلامک ہیروز“ کورس کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

جس میں اصحابِ کرام کا ذکرِ خیر، اسلامی فتوحات، اور قیامت کی نشانیوں کے متعلق سکھایا جائے گا۔ اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس ای میل اڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:

mcr.sisters@yahoo.com


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم (Oldham) میں اسلامی بہنوں کےلئے 3، 4 اور 5 فروری 2021 کو 3 دن کا کورس بنام”بیٹی کا کردار“ کا انعقادہونے جا رہا ہےجس میں اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا جائے گا۔ اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:


اسلامی بہنوں کی شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام23 جنوری2021ء  کو یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم (Oldham)میں انگلش میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مسکرانے کی فضیلت، اس کے طبی فوائد، اور مسکراہٹ کی طاقت کے متعلق سکھایا گیا۔

 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر(Manchester)ریجن 5 دن پر مشتمل ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں میت کو غسل و کفن دینے، پانی کے اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل سکھائے گئے۔ اس کورس میں شرکت کے بعد 4 اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ میں کامیابی بھی حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ، نارتھ،سینٹرل ، ایسٹ برمنگھم، اسٹوک، بلیک کنٹری، والسال،ٹیل فورڈ، سینڈویل اور ووسٹر(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, Central Birmingham, Stoke, Worcester, Black Country, Walsall, Sandwell) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 742 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات“ موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی سے بچنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 جنوری2021ء کو یورپین یونین  ریجن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیزٹائم منیجمنٹ سے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021 ءکو اٹلی (Italy)کی ڈویژن بریشیا( Brescia) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا ً44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ نبھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 جنوری 2021ء کوہالینڈ( Holland) کے شہر دین ہاگ (Den Haag)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 31 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ” زبان کی حفاظت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول گوئی کے نقصانات اور اپنی زبان کی حفاظت کے بارے میں اہم نکات بیان کئے نیز اپنی زبان کو درودِ پاک کے ورد سے تر رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 21جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تخصص فی الامامت کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں علمائے کرام کو مجلس کفن دفن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ساتھ ہی غسل میت کا عملی طریقہ بتایا گیا جبکہ تربیتی سیشن میں سوالات و جوابات اور آخری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے بہت کچھ سیکھنے کو اِنْ شَآءَ اللہ ہم ان باتوں کو دیگر اسلامی بھائیوں تک پہچانے کی کوشش کریں گے۔(رپورٹ: احمد رضا مغل، شعبہ تخصصات)


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری حیدر آباد ریجن کے مدنی قافلہ ذمہ دار اکمل عطاری، میر پور خاص کے نگران زون حافظ زین عطاری اورحیدر آباد زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار سہیل عطاری سمیت نگران لاڑکانہ زون کے ہمراہ 22جنوری 2021ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں میر پور خاص سے کوٹ غلام محمد پہنچے۔

تین دن کےمدنی قافلے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے جس میں عاشقام رسول کو علمِ دین سے فیض یاب کیا جارہا ہے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 20جنوری 2021ء کو نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں بھلوال زون کا دورہ کیا۔

اس دوران بھلوال زون کے مدنی قافلہ کے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران مجلس نے ذمہ داران کی مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی پلاننگ اور اہداف کے حوالے سے گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تقرری، جمعہ فکس، سمتیں فکس وانٹری،ہفتہ وار دار السنہ کی مضبوطی، قافلہ ذمہ داران کی تربیت، 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔ اس موقع پر فیصل آباد زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار قاسم عطاری اور بھلوال زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار زین عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)