دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یارخان زون صادق آ باد کابینہ ڈویژن سنجر پور میں کفن دفن  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔