دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون  صادق آباد کابینہ ڈویژن لکڑ منڈی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے علاقوں میں شعبہ کو مضبوط کرنے کےحوالے سے اہداف بھی لئے ،آخرمیں ڈویژن ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا پریکٹکل طریقہ بھی کرکے دکھایا۔