دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021ء کو گوادر زون حب کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

حب کابینہ کے قافلہ ذمہ دار سجاد بغدادی عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پانے کے لئے ہر ماہ تین مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے ایک جمعہ فکس کرنےاور 14جنوری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے اراکین اور نگران زون نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور مختلف دینی کاموں کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئےدینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


الحمد للہ عزوجل  18،17اور 19 جنوری2021 ء بروز اتوار، پیر اور منگل کو واہگہ ٹاون کابینہ میں مجلس رابطہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے تحت مدنی قافلہ ہوا جس میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ ہوا ۔

جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکائے مدنی قافلہ کو نماز روزہ کی پابندی کرنے اور سنتیں اور آداب سیکھانے پر کلام کیا جبکہ زون ذمہ دار شمعون عطاری نے شرکائے قافلہ کی تربیت کرتے ہوئے ہر ماہ 3 دن باقاعدگی کے ساتھ مدنی قافلہ میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا ئے مدنی قافلہ نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دار الافتاء اہلسنت  کا دورہ کیاجہاں انہوں نے دار الافتاء اہلسنت میں موجود مفتیانِ کرام اور علمائے کرام سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ نے مفتیانِ کرام اور علمائے کرام کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 تشریف لانے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


 دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت19جنوری 2021 بروز منگل رکن کابینہ محمد ناصر عطاری نے مبلغ دعوت اسلامی و رکن مجلس تعمیرات شاہدرہ مرید کا بینہ کے محمد سلمان عطاری کو اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کروایا اور کارخانے میں تیار کیے جانے والے باکسز اور اسٹور میں ہونے والے مختلف کاموں اور مشینری و دیگر سازو سامان کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے تحفط اوراق مقدسہ کے دینی کام کی ترغیب دلاتے ہوئے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا اور اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کچھ وقت اوراق مقدسہ کے کارخانے میں گزارا اور عملی طور پر اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دل جوئی کی ۔( رپورٹ: رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مرید کابینہ لاہور)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ واہ کینٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، اراکین کابینہ، ڈویژن اور  علاقہ مشاورت کے نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور مختلف دینی کاموں کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے انہیں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 30 اسلامی بھائیوں نے رواں ماہ سے ہی کے ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد کے ریجن ، زون اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزیدمضبوط کرنے اور آگے بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔اس موقع پر نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی کے تاجر محمد مسرور عطاری کی دکان پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ کے حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو بازار اور مارکیٹ میں دیگر تاجران کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے پاکستان تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں تھیلیسیمیا ویلفیئر کے چیف ایڈ منسٹریٹر آفیسر کرنل (ر) ڈاکٹر سید عبد الباسط سعید اور پبلک ریلیشن آفیسر محمد اسد نے ان کا استقبال کیا۔

حاجی وقار المدینہ عطاری نے تھیلیسیمیا ویلفیئرسوسائٹی کے صدر میجر جنرل (ر) صہیب احمد سے خصوصی ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبالہ خیال کیا گیا جبکہ رکن شوریٰ نے ادارے کے سماجی خدمات کو بھر پور سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے پاکستان تھیلیسیمیا سینٹر کا وزٹ کرتے ہوئے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے ملاقات بھی کی۔

صہیب احمد نے رکن شوریٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی نے کرونا وبا کے مشکل گھڑی میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرکے صف اول کا کردار ادا کیاہے۔

اس احسن اقدام پر دعوت اسلامی کو تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈاور سرٹیفکیٹ بھی پیش کی گئی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم دار العلوم نعیمیہ کے اساتذہ کرام کی 20 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ اساتذہ کرام نے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیاجہاں انہیں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹ فراہم کی گئی۔

اساتذہ کرام نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


 پچھلے دنوں مدنی مرکز دعوت اسلامی مدینہ مسجد واربرٹن میں گلگت سے تشریف لائے مدنی قافلہ کے عاشقان رسول اور تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و مدرستہ المدینہ بالغان کے ذ مہ دارمحمد احمد رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جو عاشقان رسول بچپن میں قرآن نہیں سیکھ سکے وہ حضرات تلفظ اور تجوید و قرات کے مطابق قرآن پاک پڑھنے سیکھنے کے لیے مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت فرمائیں یہ شعبہ آپ کی مارکیٹ میں سکول کالجز میں آپ کو فری آف کاسٹ فی سبیل اللہ قرآن پاک کی تعلیم فراہم کرے گا۔

دوسری جانب مبلغ دعوت اسلامی پچھلے دنوں جامعہ مسجد نگینہ غلہ منڈی وار برٹن میں بعد نماز مغرب سنتوں بھرا بیان کیا جس میں آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی امت سے محبت کے حوالے عاشقان رسول کو مدنی پھول دیئے اور آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم سے محبت کی ترغیب دلائی جبکہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت19 جنوری 2021 بروز منگل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکپتن زون کے رکن پیر فیضان چشتی عطاری نے ڈویژن نورپور پریس کلب کا دورہ کیا جہاں   موجود صحافیوں اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ۔

ملاقات ذمہ دار دعوت اسلامی نے ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے 27 جنوری 2021ء کے صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوریٰ کے بیان میں شرکت کی دعوت دی جس پر ڈویژن نورپور پریس کلب میں موجود تمام عہدیداران نے اپنی کابینہ کے ساتھ نگران شوری کے بیان میں شامل ہونے کی نیت کا اظہار کیا ۔

واضح رہے ! صحافیوں میں میاں مزمل حسین ہانس چیئرمین نور پور پریس کلب،غلام حسین بھٹی صدر نور پور پریس کلب اور ارشاد احمد خان سینئر نائب صدر نور پور پریس کلب سمیت مرتضی خان کھچی نائب صدر نور پور پریس کلب شامل تھے ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)