دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادحب کے تحت 28 جنوری
2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت انتظامی کابینہ حاجی محمد
شاہد عطاری نے شعبے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور شعبہ ازدیادحب کو
مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں حاجی شاہد عطاری نے شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے فرمایا
کہ ہمیں پرانے اسلامی بھائیوں سے دوبارہ رابطہ کرکے انہیں دینی ماحول سے قریب کرنا،
اجتماعات میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کروانا ہے تاکہ ذمہ داران کی مشاورت سے
انہیں دینی کاموں کی ذمہ داری سونپی جائے۔ حاجی شاہد عطاری نے ان تمام کاموں کے
لئے متعلقہ رکن شوریٰ کا آن لائن بیان کروانے کا ذہن دیااور ایصالِ ثواب اجتماعات
کے حوالے سے اہداف دیئےجس پر شرکا نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ :محمد جاوید عطاری، تنظیمی میڈیا پاک کابینہ
آفس فیصل آباد)