20 جنوری 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن جنوبی زون فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ریجن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع ہواجس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسرعطاری مدنی سمیت دیگراراکین مجلس نے شرکاء کی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں خدمت سر انجام دینے کے حوالے سے تربیت تربیت کی۔

واضح رہے!تربیتی اجتماع میں نگران مرکزی مجلس شوری حاجی عمران عطاری نے بھی شرکاء کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


18 جنوری 2021ء بروز پیر شریف فیضان مدینہ ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں رکن شورٰی قاری سلیم عطاری نے شکر کے فضائل سے متعلق بیان فرماتے ہوئے شرکائے اجتماع کو مختلف نکات عطا فرمائے ۔

اس موقع پر نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی سمیت دیگر اراکین مجلس نے شرکائے اجتماع کی انتظامی و تعلیمی امور پر تربیت کرتے ہوئے عطیات اور دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے ۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 22 جنوری2021 ء بروز جمعۃ المبارک محمد شہباز عطاری لاہور ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ نے لاہور فیضان مکہ مدینہ رحمان سیٹی شاہدرہ میں قائم اوراق مقدسہ کے ا سٹور کا وزٹ کیا ۔

جہاں مبلغ دعوت اسلامی نے ڈویژن نگران رحمان سٹی اور رکن مجلس تعمیرات سمیت دیگر ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے مدنی قافلے و شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کی حفاظت کرنے کا ذہن دیا۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اسٹور کے وزٹ کے دوران اسٹور میں تیار کئے جانے والے تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز اور ڈرم سمیت ا سٹور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں عاشقان رسول کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھی نیتیں کروائیں ۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مرید لاہور) 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتما م 22 جنوری2021 ء بروز جمعۃ المبارک نگران زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ کا دورہ کیا جہاں اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران سمیت علاقائی نگران سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کو مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ قصور کے طلباء کو 1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ الہ آباد کابینہ میں قائم فیضان مدینہ شہزادہ گرین سٹی میں بھی 1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر طلبہ میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر نگران زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ میں نیو جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیا۔( رپورٹ: محمد عاصم عطاری نگران کابینہ) 


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 20 جنوری 2021 ء بروز  بدھ فاروق آباد کابینہ خانقاہ ڈوگراں میں مدنی بستے کا افتتاح ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی غلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری شعبہ قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے  تحت 21 جنوری2021ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں کفن دفن مجلس کے زیر اہتمام بستہ لگانے کا سلسلہ ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی یاسر عطاری ریجن ذمہ دار اور رکن مجلس عزیر عطاری نے ہفتہ وار اجتماع میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول کو مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام22 جنوری 2021 ء بروز  جمعۃ المبارک نیو کراچی گودرا کالونی مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ احمد رضا میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں مدسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور جامعۃ المدینہ کے استاذہ سمیت طلباء نے شرکت کی۔

کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی یاسر عطاری ریجن ذمہ دار نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔

واضح رہے ! اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت ڈویژن ذمہ دار کامران عطاری کے گھر جاکر ان کے والد کی عیادت کی اور دعائے صحت کی ۔(رپورٹ :عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021 ء بروز  جمعرات لانڈھی نمبر 6 کراچی میں قائم جامع مسجد فاروقی کے مدرسۃ المدینہ میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں مدسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور طلباء نے شرکت کی ۔

کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی آصف عطاری نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ :عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


21 جنوری 2021 کو ڈیرہ اللہ یار ڈویژن بلوچستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ذمہ دار شعبہ تعلیم نور مصطفی عطاری نے جعفر آباد پبلک ماڈل ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار میں چیئرمین ریاض بہرانی صاحب اور پرنسپل جعفر آباد پبلک سکول ڈیرہ اللہ یار سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ذمہ دار دعوت اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے ادارے میں ان کے نفاذ پر زور دیانیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ کیلنڈر تحفے میں پیش کیا۔


22 جنوری 2021 ء بروز جمعۃ المبارک  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور رضا عطاری نے آئی ایٹ ٹو ڈویژن جامع مسجد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ میں موجود مدنی قافلے کے عاشقان رسول کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

جبکہ بعد نماز عصر آئی ایٹ ٹو اسلام آباد جامع مسجد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے اطراف میں مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری کے ساتھ مدنی دورہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

دوسری جانب 22 جنوری 2021 ءبروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء نیو امرپورہ راولپنڈی محمد منصف عطاری کی زوجہ مرحومہ اور محمد رمضان عطاری ، محمد عمران عطاری اور محمدعنصر عطاری کی والدہ کے رسم چہلم کے موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری نے ایصال ثواب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقان رسول سے ملاقات کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے ۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری شعبہ کفن دفن اسلام آباد ریجن)


پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ   دعوت اسلامی کےرکن زون سیدمحمدقمررضاعطاری مدنی نے15جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک نگران کابینہ سیدصداقت شاہ صاحب کے ہمرہ ہٹیابالااطراف چکوٹھی سیکٹراورلمنیاں ڈویژن میں چندنیواثاثوں کاوزٹ کیا۔

دوران وزٹ فیضان عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے والے پلاٹ اورزیرتعمیرمدرسۃالمدینہ للبنات کےواقفین اورکمیٹی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور پلاٹ کی پیمائش کرکے نشاندہی کر تے ہوئے شعبے کاتعارف پیش کیااور دینی خدمات میں مصروف عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کواپنی پراپرٹیزدینے پران کاشکریہ اداکیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 19 جنوری 2021ء بروز  منگل کراچی کے علاقے قائد آباد میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالقیوم عطاری نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ :عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)