دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 20 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے ہونے والے کورسز اور دیگر دینی تعلیم کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔مدنی مشورے میں نگران شوریٰ نےاپنی ٹیچنگ مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی اور 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے اور اس میں ذاتی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ کے انہیں تاجروں اور اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ 20جنوری 2021ء کو نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لاہور میں حضرت داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کےمزار شریف حاضری دی۔

اس موقع پر فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے ساتھ ساتھ دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2021 ء بروز  پیر شریف سکھر زون ڈویژن جیکب آباد فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران، مجلس رابطہ علی اصغر عطاری اور بشیر احمد عطاری سمیت حاجی محمد قاسم عطاری نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری اور ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ عبدالرحمان عطاری نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی قافلوں میں سفر کر نے اور مجلس رابطہ کے تحت پوليس، بیوروکریٹ، سیاستدان، وغیرہ میں نیکی کی دعوت عام کرنے سمیت مجلس رابطہ کے کام کو مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور  میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیااور انٹر نیشنل سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے متعلق بریف کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں ہر طرح سے تعاون کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے انہیں اپنے متعلقہ لوگوں میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ پروفیشنلز افراد نے نگرانِ شوریٰ سے سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے جوابات ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ عطیات بستہ کے تحت  نگرانِ مجلس پاکستان ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے جڑانوالہ زون شیخوپورہ میں قائم عطیات بستوں کا وزٹ کیا اور جہاں عطیات بستوں پر خدمات سر انجام دینے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے عطیات بستوں پر شدید سردی اور دھند میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ہمت و حوصلہ اور دین اسلام کے لئے قربانی کا درس دیتے ہوئے انکی اس کاوش کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعاؤں نوازا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مفتش عطیات بستہ)


17 جنوری 2021ء بروز اتور فیضان مدینہ اوکاڑہ میں پاکپتن اور اوکاڑہ زون کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں اراکین مجلس غلام الیاس عطاری مدنی، نعیم بابر عطاری مدنی عرفان عطاری مدنی نے شرکاء کو تعلیمی و انتظامی حوالےسے مختلف مدنی پھول دئیے ۔

واضح رہے! اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے بذریعہ کال شکر کے فضائل سے متعلق شرکائے اجتماع کو مدنی پھول عطا فرمائے نیز نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے بھی شرکائے اجتماع کی تربیت کی اور انکے سوالات کے جوابات دیتےہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے۔


15 جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک   کو رکن مجلس مولانا سخاوت رضا عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ شیرانوالہ گیٹ لاہور کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

مدنی مشورے میں سخاوت رضا عطاری نے شرکاء کو تعلیمی و انتظامی معاملات میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دی نیز تربیتی اجتماع کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے شرکاء کو اس میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو  یورپین یونین ریجن کی کابینات کی اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay )، اسپین( Spain)، ڈنمارک (Denmark)،سویڈن( Sweden) ، بیلجیم (Belgium ) ، آسٹریا( Austria) ،فرانس (France) ، جرمنی( Germany) اور ہالینڈ( Holland )کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنکات برائے ماہ ِرمضان سمجھائے نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی فارم پر کلام کیا اور سالانہ ڈونیشن کے لئے خوب کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ بتایا اور شجرہ شریف سے ایمان کی حفاظت کا وظیفہ یاد کروایا۔مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو 23 جنوری 2021 ءکو ہونے والے کفن دفن اجتماع میں شرکت کر نے کی تر غیب بھی دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” شانِ حافظ ملت رحمۃ اللہ علیہپڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 622 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”شانِ حافظ ملت رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


7جماد ی الاولیٰ1442ھ بمطابق 21 جنوری 2021ء کی شب امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بیرونِ ملک روانہ ہوگئے۔

روانگی کے وقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آپ نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ”حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کا بیان ہےکہ اللہ کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آگے چلتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا کیا تم اس کے آگے چل رہے ہو جو تم سے بہتر ہےکیا تم نہیں جانتے کہ نبیوں، رسولوں کے بعد ابو بکر سے افضل کسی شخص پر نہ تو سورج طلوع ہوا اور نہ غروب ہوا“۔(فضائل الخلفاء لابی نعیم، ص38، حدیث:10)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد