دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ فیضان جمال مصطفیٰ  میں کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ طلباء نے شرکت کی۔

کفن دفن پریکٹیکل مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی یاسر عطاری ریجن ذمہ دار نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔

واضح رہے! کفن دفن پریکٹیکل اجتماع کے اختتام پر ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔