دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، لاڑکانہ   کی زون نگران اسلامی بہن نے سیہون شریف کابینہ کے ڈویژن بھان سیدآباد ڈویژن کے میمن محلہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں سیہون شریف کابینہ کے تین ڈویژن بھان سیدآباد ،سیہون شریف اور جھانگارا کی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نگران اسلامی بہن نے محاسبہ اورنیک اعمال کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز رجب شعبان اور رمضان میں خوب چندہ جمع کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ابھی سے سب ذمہ دار اسلامی بہنیں خوب کوشش میں لگ جائیں جس پر سب اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔