ساہیوال ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے  21 دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت تنظیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن تا تحصیل سطح کی نگران و شعبہ ذمہ داران اور تحصیل کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ابتداءً پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے رمضان کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سالانہ ڈونیشن 2025ء اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اپنے اہداف کا اظہار کیا۔