22 دسمبر 2024ء کو شعبہ 8
دینی کام (اسلامی بہنیں)دعوتِ اسلامی کے تحت عباس پور شہر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے
ایک سیشن منعقد ہوا جس میں عباس پور تحصیل اور دیگر اطراف کے علاقوں سے
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد صوبہ کشمیر کی نگران اسلامی بہن نے ”قافلہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور کہا
کہ راہ ِخدا میں سفر کرنا سنت انبیاء ہے کہ کئی انبیائے کرام علیہم السلام نے دعوت و تبلیغ کے لئے راہ خدا میں سفر کیا جبکہ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی صحابہ کرام علیہم الرضوان کو راہِ خدا میں سفر کے لئے روانہ کیا۔
صوبہ کشمیر کی نگران اسلامی بہن نے حاضرین
کو ترغیب دلائی کہ تمام اسلامی بہنیں اپنے محارم پر انفرادی
کوشش کرتے ہوئے انہیں 3 دن،12 دن اور ایک
ماہ کے لئے راہ ِخدا کا مسافر بنائیں نیز اس کی کارکردگی اپنی شعبہ محارم قافلہ
ذمہ دار کو جمع کروائیں۔
بعدِ بیان
نگران اسلامی بہن نے پونچھ ڈسٹر کٹ کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں مبلغۂ دعوتِ ا سلامی نے دعا کروائی اور تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی ہوا۔