ہر طبقے کے لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت آج مؤرخہ 01 جنوری 2025ء سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں  رہائشی ”سائن لینگویج کورس“ (اشاروں کی زبان کا کورس) کا انعقاد کردیا گیا ہے جوکہ 7 دنوں تک جاری رہے گا۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں مختلف نکات پر شرکا کی رہنمائی کی جائے گی جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) سے گفتگو کا طریقہ٭فضول گوئی سے حفاظت٭کم بولنے کی عادت٭مسلمانوں کی دل جوئی٭امر بالمعروف و النہی عن المنکر۔(رپورٹ: سید عمیر عطاری نگران شعبہ اسپیشل پرسنز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمِ دین حاصل کرنے اور اس کورس میں داخلہ لینے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:

03134817492