دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کابینہ  کے ڈویژن آفندی ٹاؤن کی شعبۂ تعلیم کی ڈویژن اور علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ”میمن چیئر یٹیبل اسپتال “اور”حاجرہ اسپتال “میں لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف ممبران سے ملاقات کی اور انھیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔ وہاں موجود ڈاکٹر زنے اسپتال میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت بھی کی۔