نیکی کی دعوت عام کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 دسمبر 2024ء کو  بعد نماز ِ عصر اوکاڑہ میں قائم فیضان صحابیات میں اسٹاف کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات میں داخلوں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور اُن کی تربیت و رہنمائی کی۔مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو مزید بہتر انداز سے کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔