دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 26جنوری 2021ء کویوکے ایکرنگٹن (Accrington)ڈویژن میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہوا جس میں16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور غسل و کفن دینے کی احتیاطیں بھی بیان کیں۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی اور اسراف کے مسائل سکھائے۔