جانشین امیر اہل سنت آج رات عالمی مدنی مرکز میں
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
ہر جمعرات کی طرح آج 28جنوری 2021ء کی شب بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا
عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ
مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔
عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔
نوٹ: ہفتہ وار اجتماع براہِ راست مدنی چینل پر
بھی نشر کیا جائے گا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ماڑی پور کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت
ِاسلامی نے ذمہ داری لینے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے جس پر شریک اسلامی بہنوں نے ذمہ داری لینے کے لئے اپنے کوائف دینے کی
نیت کی۔
اس کے علاوہ منسلک کی تعریف بتائی اور سالانہ
ڈونیشن، نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کی کار
کردگی پر بھی کلام ہوا۔ آخر میں ایک ذیلی
ذمہ دار کے انتقال پر ان کے گھر تعزیت کے لئے گئیں اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے ایصال
ثواب کا ذہن بھی دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں مدنی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں مدنی ریجن میں شامل ملک کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ نیک
اعمال کے رسائل زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں تک پہنچانے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دکھانے کے نکات پر گفتگو ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت
آباد کابینہ میں 5 مقامات پر ڈویژن مدنی حلقے ہوئے جن میں مختلف ذمہ داران سمیت 498 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے خاموشی کی عادت اپنانے
پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے اور یوم ِقفل مدینہ
منانے کا ذہن دیا شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ سینٹرل زون، کابینہ صدر کے ڈویژن جمشید روڈ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی مزید اس اجتماع میں بنت عطار سلمھا الغفار نے
خصوصی شرکت کی ۔
اجتماع میں فضول گوئی سے بچنے کی اہمیت کے موضوع پر بیان ہوا۔
آخر میں بنت عطار سلمھا الغفار نے ذکر
و دعا کروائی۔ اجتماع کے بعد بنت عطار سلمھاالغفارنے اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی ۔ مزید ایک اسلامی بہن نے 25 گھریلو
صدقہ بکس رکھوانے کی نیت بھی کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں عمان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا ً 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا
بیان کیا ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر شریک اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں گڈاب کابینہ کے ڈویژن کیپٹل
فارم کے ایک علاقہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں نیک اعمال کی ڈویژن مشاورت
سمیت 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات
پہ عمل کرنے کاذہن دیا اور اصلاح اعمال عاملات میں اضافے کرنے کی اسلامی بہنوں نے
نیتیں بهی پیش کیں۔
اسلامی بہنوں
کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون حافظ آباد کا بذریعہ کال
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داران کی نکات کے مطابق تربیت کی گئی گھریلو
صدقہ بکس کے آرڈر بڑھانے رجسٹریشن کا کام مکمل کرنے کی عرض کی گئی تقرر کے حوالے
پر بھی اہداف دیے گئے نیز مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور ،کابینہ واہگہ ٹاؤن ، ڈویژن تاج باغ میں اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ سطح کی
ذمہ داران کے ساتھ عوامی اسلامی بہنوں نے بهی شرکت کی۔
کابینہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات
پہ عمل کرنے کاذہن دیا اور اصلاح اعمال عاملات میں اضافے کرنے کی اسلامی بہنوں نے
نیتیں بهی پیش کیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور کابینہ اور لکی
مروت کابینہ کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن
نگران میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور
کابینہ اور لکی مروت کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے، نیچے
تک اس کا نفاذ کرنے، ماہانہ اجلاس ہر ماہ
مقررہ تاریخ پر لینے، شعبہ ازیادِ حب کی کارکردگی مضبوط کرنے، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں سب کو شرکت کرنے، تقرری پوری کرنے، گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور اس کے علاوه کئی نکات
پر کلام فرمایا۔
جامعۃالمدینہ
فیضا ن مدینہ گجرات میں امامت کورس کے طلباء واساتذہ میں تربیتی بیان کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس امامت
کورس پاکستان کے زیر اہتمام 26جنوری2021ء بروز منگل جامعۃالمدینہ فیضا ن مدینہ
گجرات میں امامت کورس کے طلباء واساتذہ میں تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کےاساتذہ کرام
اور طلباء نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری نے امامت کی اہمیت وشرعی مسائل کی تعلیم وتربیت اور علم کی
افادیت پر کلام فرماتے ہوئے مختلف
امور پر شرکا کو مدنی پھول دئیے اس موقع پر حاضرین نے نگران پاکستان ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی:رکن مجلس
امامت کورس و ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 26جنوری2021ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن
تربیتی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے دکانداروں
نے شرکت کی ۔
کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے رکن
مجلس نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور
حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہو نے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ
بتایا۔
Dawateislami