نگران فیس ڈپارٹمنٹ غلام مرتضیٰ عطاری مدنی نے فیصل آباد ریجن میں واقع مین برانچ ستیانہ روڈ میں 25 جنوری پیرکو فیس ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

جس میں ذمہ دار دعوت اسلامی نے طلبہ کے لئے آسانی کرنے کے حوالے سے شرکائے مشورہ کو اہم نکات دیتے ہوئے کام کے لحاظ سے کمزور اسلامی بھائیوں کی اصلاح کے طریقے بتائے نیز کورس مکمل کرکے جانے والے طلبہ سے رابطہ کرنے کےطریقے سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف مدنی پھول دیئے۔

دوسری جانب 22 جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک کراچی ریجن ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے  کلفٹن برانچ کراچی کے اسٹاف کا مدنی مشورہ کیا جس میں شرکاء کو تعلیمی و انتظامی معاملات پر مختلف اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)