دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں  بنگلہ دیش کے ریجن ڈھاکہ و چٹاگانگ میں اور ساؤدرن افریقہ ریجن کے سید پور میں زون نگران اور موزمبیق کی ملک کارکردگی نگران اور کابینہ نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ماہ رمضان کے مدنی نکات سمجھائے گئے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام 19جنوری2021ء بروز منگل نگران مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ مہروز مدنی نے مجلس جامعۃالمدینہ کے آفس کا دورہ کیا جہاں کراچی ریجن جامعۃالمدینہ کی مجلس کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی مہروز مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ شعبے کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے کلام کیا اور جامعۃالمدینہ کے اساتذہ کی ماہنامہ فیضان مدینہ بکنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے جامعۃالمدینہ میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے جدول بنایا جائے اور اس کے لئے ہفتے کا دن مقرر کیا جائے ۔(رپورٹ : بلال عطاری )


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جنوری 2021ء کو آسٹریا( Austria) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”فکر آخرت“ کے موضوع پر بیان کیااور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ میں فرض علوم میں سے وضو کے مسائل سکھائے نیز اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے انفرادی کوشش کا طریقہ کار سمجھایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اٹلی (Italy)کی ڈویژن میلان( Milan) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تجہیز و تکفین کی اہمیت و فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوے اسلامی بہنوں کو کفن دفن کورس کرنے اور اپنے اپنے علاقے میں کم از کم 6 غسّالہ تیار کروانے کے اہدا ف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام22جنوری2021ء کویوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل (Govanhill )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکےریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئے علاقوں میں انگلش میں مدرستہ المدینہ بالغات شروع کئے جائیں تاکہ مقامی اور دوسری نیشنلٹی کے لوگوں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی جاسکے اس پر کلام کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   یوکےریجن نگران اسلامی بہن کا فیضان ویک ا ینڈ اسکول ٹیچرز کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 ٹیچرز نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں فیضان ویک ا ینڈ اسکول ٹیچرزکو نرمی و محبت سے بچوں کو پڑھانے اور ان کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے قریب لانے کی ترغیب دلائی اور آن لائن کلاس کے حوالے سے جو مشکلات آرہی ہیں اس حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 4ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مقامی زبان میں دینی کام کرنےاور دوسری نیشنلٹی کے لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن ڈویژن  والتھم سٹو(Walthamstow) میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”تربیتی حلقہ“ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یوکے  مانچسٹر ریجن کے ڈویژن راچڈیل(Rochdale) میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مدنی مذاکرے کے دینی و دنیاوی فوائد، علم دین کے فضائل اور پیر و مرشد کی برکتوں کے متعلق بیان ہوا نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے  ڈویژن برنلے(Burnley)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”سُستی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے ڈویژن بلیکبرن(Blackburn) میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”ہدف بنا کے کام کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے فوائد بتاکر دینی کاموں کےلئے اہداف بنا کر کام کرنے کا ذہن دیا۔