پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے حافظ آباد زون سکھیکی منڈی کا دورہ کیا جہاں نگران شعبہ ڈونیشن سیل ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے حافظ آباد زون میں ہونے والے 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جس پر جانشین امیر اہل سنت نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔


پچھلے دنوں جبی جاتلاں پنجاب میں قائم جامعۃ المدینہ میں  جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ دارا ن اوردیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

بعد ازاں حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے جامعۃا لمدینہ سے متصل ایک بزرگ کے مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 26 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں 12دینی کاموں کو بڑھانے، مقتدیوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ محمدی ٹاؤن عارف والا کابینہ میں 12 ماہ کے عاشقان رسول کے درمیان ”اصلاح اعمال کورس“ جاری ہے۔

دوران کورس 26 جنوری 2021ء کو مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکپتن زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار حسن رضا عطاری نے ایتھکس اینڈ ایٹیکٹس (Ethics & Etiquettes)نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام  26 جنوری 2021ء کو عارف والا کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور علاقہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

پاکپتن زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار حسن رضا عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کو دینی کاموں کے حوالےسے فعال کرنے،مدنی قافلے تیار کرنے، سفر کروانے،ہفتہ وار دار السنہ قائم کرنے اور ماہ فروری میں تقرری مکمل کرنے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


پاکستان کے مختلف شہروں سے  Tik Tokersعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مدنی چینل سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔

Tik Tokersنے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی جبکہ نگران شوریٰ نے ان کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے متعلقہ لوگوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے نگران و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری آج 27 جنوری 2021ء سے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے۔ محمد ثوبان عطاری مختلف شہروں میں پروفیشنلز کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمانے کے ساتھ ساتھ  دیگر دینی کاموں میں بھی شرکت کرینگے۔شیڈول کی تفصیلات ملاحظہ کریں:

27 جنوری کو حیدر آباد، 31 جنوری کو دنیا پور، 2 فروری کو سرگودھا، 9 فروری کو گجرات، 15 فروری کو رحیم یار خان، 17 فروری کو سیالکوٹ، 21 فروری کو فیصل آباد، 23 فروری کو ملتان، 24 فروری کو خانیوال، 26 فروری کو لاہور، 28 فروری کو اسلام آباد -فتح جنگ، 3مارچ کو ایبٹ آباد، 9مارچ کو ساہیوال کا دورہ کرینگے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ سکھانے کےلئے بروز ہفتہ 23 جنوری 2021ء کو ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں آن لائن  ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا طریقہ سکھایا گیا۔

اس ورکشاپ میں پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن،زون ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار،کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام 23 جنوری 2021ءکو کراچی ناظم آباد کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام23 جنوری2021ء کو کراچی ریجن اورنگی کابینہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے اس شعبہ سے متعلق معاون نکات ، مینول رسید سمجھانے اور ای رسید پر کام کرنا سکھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام 24 جنوری 2021ء کو روحانی علاج ریجن اور زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے ساؤتھ زون کراچی صحرائے مدینہ کے علاقے تھانہ بولا خان میں روحانی علاج کے تین بستوں پر شرکت کی اور شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ذمہ در اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ بھی ہوا۔ دورانِ تربیت ذمہ داراسلامی بہنوں کو روحانی علاج کے شعبے کا کام سمجھایا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام25 جنوری2021ء کوعرب شریف فاروقی کابینہ کی ڈویژن ضیائے مرشد میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريباً 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔