دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 26جنوری2021ء بروز منگل   عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن تربیتی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے دکانداروں نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے رکن مجلس نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں شامل ہو نے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔