دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتھم ہل (Cheetham Hill)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”ہدف بنا کے کام کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”مدنی مذاکرے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےوارنگٹن(Warrington)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی اور اسراف سے پچنے کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔ آخر میں ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقے ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل،شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike, Ravensthorpe, Witikerbatley, Saviletown, westtown, Stockton, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, wakefield , Batley ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 657 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامى نے ”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ یارکشائر( West Yorkshire) کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن دفن کا طریقہ بھی سمجھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire)کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر اہتمام 20 جنوری 2021ء کو یوکے کے راچڈیل (Rochdale)ڈویژن میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے کے مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں اسلامی بہنوں کےلئے 25 اور 26 جنوری 2021ء کو 2 دن کا ”اسلامک ہیروز“ کورس کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

جس میں اصحابِ کرام کا ذکرِ خیر، اسلامی فتوحات، اور قیامت کی نشانیوں کے متعلق سکھایا جائے گا۔ اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس ای میل اڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:

mcr.sisters@yahoo.com


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم (Oldham) میں اسلامی بہنوں کےلئے 3، 4 اور 5 فروری 2021 کو 3 دن کا کورس بنام”بیٹی کا کردار“ کا انعقادہونے جا رہا ہےجس میں اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا جائے گا۔ اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:


اسلامی بہنوں کی شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام23 جنوری2021ء  کو یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم (Oldham)میں انگلش میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مسکرانے کی فضیلت، اس کے طبی فوائد، اور مسکراہٹ کی طاقت کے متعلق سکھایا گیا۔

 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر(Manchester)ریجن 5 دن پر مشتمل ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں میت کو غسل و کفن دینے، پانی کے اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل سکھائے گئے۔ اس کورس میں شرکت کے بعد 4 اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ میں کامیابی بھی حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ، نارتھ،سینٹرل ، ایسٹ برمنگھم، اسٹوک، بلیک کنٹری، والسال،ٹیل فورڈ، سینڈویل اور ووسٹر(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, Central Birmingham, Stoke, Worcester, Black Country, Walsall, Sandwell) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 742 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات“ موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی سے بچنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔