دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 جنوری 2021ء کو یورپ کے ملک ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ( Den Haag) اور روٹرڈیم( Rotterdam )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”محسابۂ نفس“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو غیبت کی تباہ کاریاں اور غیبت کے عذابات اور غیبت سے بچنے کے بارے میں بتایاگیا نیز اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔