16 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 25
جنوری 2021ء کواسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس
(Artigas)میں موجود دعوت
اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئےروحانی علاج کا بستہ لگایا
گیا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں
اور پریشانیوں کے حل کے لئے37 تعویزاتِ عطاریہ دیئے گئے۔ اسلامی بہنوں کو اجتماعات
میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
بھی دلائی گئی۔