دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  24 جنوری2021ء کو سویڈن (Sweden) میں بذریعہ زوم سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش17اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سویڈن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔