دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ءمیں اسپین( Spain) کے مختلف علاقوں میں ”کورس بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 196 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یہ کورس پارالیل(Parallel)،لوگورونیو(Logroni) ، لاسالوت(La Salut)، آرتیگیس(Artigas)، بیریامات(Virrei Amat)، ترینیتات (Trintat)، کاسپے(Caspa ) ، تولیدو(Toledo)اوربیسوس مار(Besosmar) وغیرہ علاقوں میں کروایا گیا۔

اس کورس میں بیٹی کی پرورش ،پردے کے فوائد اور اسلام میں زینت اختیار کرنا کیسا ؟ ان سب کے بارے میں سکھایا گیانیز دعوت اسلامی دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دیگر شارٹ کورسز و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔