عالمی مجلس
اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام25 جنوری2021ء کوعالمی
مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ملک اور بیرون ملک مقیم اراکین نے شرکت کی۔
ابتدا ءًعالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اپنے ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تبدیلی
کرنے ، ان کی مثبت انداز میں تربیت کرنے اور اپنی سوچ کو مثبت بنانے پر تربیت کی نیز معاشرے میں بڑھتی بے راہ روی اور اسلام سے دوری سے کالجز اور یونیورسٹیز کی
اسٹوڈنٹ کو بچانے نیز شارٹ کورسز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی
تبادلہ خیال کیا۔
اس مدنی
مشورے میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ،
مدنی مذاکرہ، تمام شعبہ جات، تمام ریجن کی اور ماہانہ شیڈول کی کارکردگی کا فالو
اپ کیا اور کارکردگی بہتر ہونے پر حوصلہ افزائی کی۔
دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔مزید یہ بھی کہا کہ اپنے اپنے ریجن اور شعبہ جات کی ماہانہ
اجمالی کارکردگی بنائیں اور شعبہ جات کے نکات کو مختصر لکھ کر اپنی نگران کو پیش
کریں تا کہ نگران شعبہ جات کے حوالے سے اپڈیٹ رہیں۔
نگران اسلامی بہن نے اس بات کی طرف توجہ دلائی
کہ تمام اراکین اور تمام شعبہ جات کی ذمہ دار آپس میں اپنے رابطوں کو مضبوط رکھیں
تاکہ دینی کاموں میں رکاوٹ پیدا نہ ہو جس شعبے کا مسئلہ ہو ڈائریکٹ اس سے رابطہ کر
کے مسئلے کو حل کروایا جائے ریجن نگران بھی آپس میں رابطہ کیا کریں رابطے مضبوط
ہونے سے کام میں بہتری آئے گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔