دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت 18 دسمبر 2021ءبروز ہفتہ سخی حسن کراچی میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے 33
اسلامی بہنوں کو غسلِ میت و کفن کا طریقہ تفصیلاً بتایا، غسل میں اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے ، کورس میں
شریک 14 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔
قائد آباد کابینہ ،مجید کالونی میں سیکھنے
سکھانے کے ماہانہ حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16دسمبر 2021 ءبروز
جمعرات کراچی بن قاسم زون قائد آباد
کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ
جات کی ذیلی تا زون مشاورت سمیت کم و بیش
27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی حلقے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک
اورنعت شریف سے ہوا جس کے بعد اجتماعی فکرِ مدینہ کی گئی اورشجرہ شریف بھی پڑھا
گیا ، فقہ میں غسل کا طریقہ سکھایا گیا اورجھوٹ
بولنے کی مذمت کے موضوع پر بھی بیان کیا گیا ، پچھلے ماہ میں ہونے والے دینی حلقہ
کی دہرائی کروائی گئی ، اسکے بعد شیڈول کے
مطابق عطار کی باتیں اور پھر نیکی کی دعوت
پر مبنی اعلانات کئے گئے۔ اس دینی حلقے کا
اختتام دعا و سلام پر کیاگیا۔
سکھر ڈویژن ضلع خیرپور میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ، مختلف شخصیات کی شرکت
گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر ڈویژن ضلع خیرپور میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
اس دوران ریجن ذمہ دار امید علی عطاری نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان شعبے
کے دینی کام کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں 28، 29، 30 جنوری
2022ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:امید
علی عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Under the supervision of the Department Shab-o-Roz (Islamic
sisters), an online Madani Mashwarah was conducted in European Union
in the previous days. The responsible Islamic sisters of Denmark, Spain,
Holland, Austria, Belgium, France and Germany had the privilege of attending
it.
The Shab-o-Roz responsible Islamic sister analyzed the
performance of the attendees (Islamic sisters) and did their Tarbiyyah.
Moreover, she gave them the mindset to submit their schedules every month.
Moreover, she discussed to improve the performance of monthly magazine
Faizan-e-Madinah and persuaded them to visit the Shab-o-Roz website.
گزشتہ دنوں رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گلشن معمار کراچی میں ایک شخصیت کے
گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت
مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
اس دوران نگران شعبہ ڈاکٹر ناصر عطاری نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان صدقے کے فضائل اور فکر آخرت کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس پر
شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عارف عطار ی ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26،
27، 28 دسمبر 2021ء کو ضلع میاں والی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس
میں فیصل آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران نے
شرکت کی۔
گزشتہ دنوں حضرت سیّدنا سخی سلطان شاہ بخاری
المعروف پیر عمر شاہ بخاری علیہ الرحمہ
کے سالانہ عرس کے موقع پر کراچی میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ
ملیر ٹاؤن محمد عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس موقع پر شعبے کے ذمہ داران سمیت ڈویژن نگران
ومشاورت موجود تھے۔بعدازاں ذمہ داران نے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء
کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں اندرونِ سندھ کے علاقے میروہ گورچانی
کی ایک جامع مسجد میں تین دن کا مدنی قافلہ سفر پر گیا۔
دورانِ مدنی قافلہ 26 دسمبر 2021ء بروزاتور رکنِ
کابینہ میلاد رضا عطاری نے شرکائے قافلہ
سمیت مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں
میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے غسلِ میت، کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی بس ٹرمینل سہراب گوٹھ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں انجینئرنگ ورکس شخصیات نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ محمد اسماعیل عطاری نے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے حوالے گفتگو کی۔بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات سے ملاقات کی جس پر
انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:عبد الوہاب عطاری رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت10 دسمبر
2021 جدون سینٹر کے قریب جامعۃ المدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں ڈویژن مشاورت
اسلامی بہن نے” مدنی مذاکرہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور علاقہ مشاورت اسلامی بہن نے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی پھول بیان کیے، نماز چاشت و اشراق کے فضائل بیان
کیے،اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا۔
کراچی ساؤتھ زون 1 کابینہ کھارادر میں شعبہ تعلیم کے تحت
مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 11 دسمبر بروز
ہفتہ شعبہ تعلیم کی رکن عالمی مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں
ریجن ،زون ، لیاری اور کھارادر کابینہ تا ڈویژن مشاورت اور مبلغہ اسلامی بہنوں نے شر کت کی ۔
رکن عالمی مشاورت اسلامی بہن نےشعبے کے متعلق مدنی پھول دئیے اور شعبے میں کام کرنے کا طریقہ کار بیان کیا اور ان سے مسائل سنیں
اور اچھے طریقے سے اس کام کو کرنے کا طریقہ کار سمجھایا۔
کراچی ساوتھ 1 زون کابینہ لیاری ڈویژن حنفیہ روڈ میں
علاقائی دورہ کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 14
دسمبر 2021ء بروزمنگل کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں
کابینہ مشاورت ، شعبہ علاقائی دورہ اور کابینہ مشاورت شعبہ محبتیں بڑھاؤ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور
اجتماع میں آنے کا ذہن دیا اور مزید دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور
اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں، رسائل بھی
تقسیم کئے، اسلامی بہنوں نے اجتماع میں
آنے کی نیتیں کیں ۔
Dawateislami