دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائزکی برانچز راولپنڈی، اسلام آباد اور میرپور کشمیر کے مدنی عملے کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔

دورانِ اجتماع نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور اراکینِ شعبہ نے حاضرین کی تعلیمی، انتظامی اور تنظیمی معاملات پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اہم نکات بتائے۔

اس موقع پر اراکین شعبہ سیّد غلام الیاس شاہ عطاری، مولانا نعیم بابر عطاری مدنی، مولانا عرفان عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)