شعبہ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ڈسٹرکٹ تحصیل جڑانوالہ میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیراسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
نعمان
عطاری نے اشاروں کی زبان میں ’’سیرت ِغوث پاک رحمۃُ
اللہِ علیہ
‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو اپنی زندگی کے شب و روز غوثِ پاک کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں
نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
بعدازاں
ڈیف اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد نعمان بدر عطاری،ڈیف
ذمہ دار محمد ارسلان عطاری اورفیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری بھی مشورے میں موجود تھے ۔(رپورٹ: شعبہ
اسپیشل پرسن فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)