دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اورڈویژن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگرانِ شعبہ ندیم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت ورہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ دنوں کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں قائم عطیہ نثار مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی اوراخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

بعدازاں دعااور صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا نیز دو بزرگ اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کے ہاتھوں عمامہ شریف سجانے کی سعادت حاصل کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلانے کے لئے چوک درس دیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اسے جاری رکھنے کی نیت بھی کروائی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران اس اجتماعِ پاک میں شریک تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام حضرت سیّدنا غلام نبی شاہ المعروف سمندری سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے 30ویں سالانہ عرس کےموقع پر لنک روڈ کاٹھوڑ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے بتایا۔

ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔اس کے علاوہ صاحبزادہ جوہر مجید شاہ کی رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی ہوئی جس پر صاحبزادہ نے اظہارِ مسرت کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔(رپورٹ:شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مانگا منڈی لاہور ریجن میں ایک اسپیشل پرسنز کے گھر پر فاتحہ خوانی کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا۔

اس فاتحہ خوانی میں MNA افضل کھوکھر اور MPA احمد سعید سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پھول نگر کے ذمہ دار سہیل عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا کروائی۔

بعدازاں سہیل عطاری نے MNA اور MPA کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ذریعےکی جانے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا جس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے  میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ان کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا۔

اس دوران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کی دینی اور اخلاقی تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں رکنِ ریجن اسپیشل ایجوکیشن مولانا محمد آصف عطاری مدنی  نے دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول ایف بلاک شاہ رکن عالم کالونی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اسپیشل اسٹوڈنٹس سے ملاقات اور ان کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں رکنِ ریجن نے اشاروں کی زبان میں وصْو کا طریقہ ، اساتذہ اور والدین کا ادب کرتے رہنے کے حوالے سے چند ضروری باتیں بتائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 دسمبر 2021 ء  کو سوراشٹر زون کی ویراول کابینہ کی ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈویژن تا علاقائی سطح تک کی نگران مع شعبہ مشاورت کی9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں سے سابقہ دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز ماہانہ شیڈول کو وقت پر جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی ما تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں سے بھی وقت پرشیڈول وصول کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن سوراشٹر زون ویراول کابینہ میں قائم اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 200 طالبات سمیت 5 ٹیچرز نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’دین کی خدمت کس طرح کرنی چاہیئے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طالبات و ٹیچرز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ٹیچرز کو تحائف میں رسائل پیش کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں کارکردگی جدول کے حوالے سے بات ہوئی اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی۔

٭اسی طرح فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 دسمبر 2021ء کو یوکے سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے برمنگھم ریجن کی فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی، ڈویژن، کابینہ اور ریجن سطح کی 17 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر بنانے پر اہم نکات بتائے نیز سا بقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے other communities ذمہ دار اسلامی بہن کا بذریعہ انٹر نیٹ پاکستان کی عربی زبان میں مہارت رکھنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو عربی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور یہاں کے ماحول کے اعتبار سے دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان فیزیکل ڈس ایبل ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری ، اسلام آباد ریجن ذمہ دار سیّد عمیر عطاری اور رکنِ کشمیر زون   سلمان عطاری نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن(KISE) میرپور کشمیر کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے ڈائریکٹر آف (KISE) اور معذور افراد کے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر محمد امجد انصاری سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا نیز وہیل چیئر لفٹ اور ریمپ کے ماڈلز پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  کی کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ابتداءً تنظیمی کاموں کو مضبوط بنانے کےلئے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں دسمبر2021ء میں ہونے والے کورس بنام ’’Basics of the Islam‘‘کے نکات پر کلام ہوا۔ مزید ہمارا عقیدہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حوالے سے نیا کورس بھی تیار کیا گیا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔