.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمٰن بگٹی سے اُن کے آفس
میں ملاقات کی اور پولیس لائن ٹوبہ میں سنتوں بھرے اجتماع کے انعقاد نیز مختلف
تھانوں میں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا آغاز کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر
گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ٹوبہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر ڈی پی او نے اظہارِ مسرت کرتے
ہوئے دعوت قبول کی۔بعدازاں ریڈر ڈی پی او محمد وقاص، ریڈر ڈی ایس پی محمد سعید اور
پٹرولنگ پولیس افسران سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کےزیرے
اہتمام 18 دسمبر 2021ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ ریجن کی ڈھاکہ نارتھ زون کی
دھنمونڈی کابینہ کی ٹاؤن ہال ڈویژن کی C. R. O ذیلی حلقہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2021 ء کے تیسرے ہفتے سویڈن Sweden
میں بذریعہ انٹر نیٹ اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں
نے حضرت ابراہیم علیہ
السلام کی پیدائش، معجزات اور سیرت پر اہم نکات بیان کئے
نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے ذریعے کورسز کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ملک محمد امین
کے برادر نسبتی ملک محمد مقصودکا انتقال ہو گیا۔اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی ایس پی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے
انہیں صبر کی تلقین کی۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اورمدرسۃ
المدینہ بوائز کے طلبہ و ناظم سمیت سرکاری افسران (جن میں ایم
پی اے ڈاکٹر خالد امتیاز بلوچ، ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال بیگ، ٹاؤن
ناظم اقبال ٹاؤن سجاد حیدر چیمہ اورایم ایس چلڈرن ہسپتال حبیب احمد بٹر شامل تھے)نے کثیر تعداد میں مرحوم کی نمازِ جنازہ میں
شرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت
اسلامی کےزیراہتمام دسمبر 2021ء کے دوسرے ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک
جرمنی میں دو مقامات پربذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
فرینکفرٹ(Frankfurt) ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور کوبلنز(Koblenz) کی 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کےعلاوہ أوفن باخ (offenbach)میں اجتماع پاک ہواجس میں 15
اسلامی نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی
نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ اور’’جھگڑے کی مذمت‘‘کے موضوعات پر بیانات
کئے اور اپنے مخارج درست کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔
یورپین
یونین ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُ
الْعَالِیَہ
کسی ایک دینی رسالہ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے / سننے والے خوش نصیبوں کی
کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں
بھی پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ’’
کھانے کی پانچ سُنّتیں‘‘پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اسں سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا’’ 2
ہزار 937 ‘‘اسلامی بہنوں نے رسالہ کھانے کی پانچ سُنّتیں پڑھنے /
سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 13 دسمبر 2021ء کو اجمیر ریجن
چندن نگر ڈویژن، گیتا نگر ڈویژن اور گوالیار
کابینہ کے بھوڑاپور ڈویژن میں محافل نعت کا انعقاد ہواجن میں کابینہ ذمہ دارسمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محافل نعت میں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’سیرت غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کرتے
ہوئے غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
پر عمل کرنے ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی ماحول اور مختلف دینی کاموں کے فوائد بتاتے
ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا ۔ محافل نعت کے آخر میں ہفتہ وار رسالہ بھی سنایا گیا۔
.jpeg)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری محمد
خالد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع میاں والی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
رکنِ زون محمد ابوبکر عطاری سے ملاقات کی اور اسپیشل پرسنز کے درمیان ہونے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس دوران ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز ( نابیناافراد) سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایاجس میں اسپیشل پرسنز کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت ورہنمائی کی
گئی۔
بعدازاں کالاباغ میانوالی میں قائم دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کے وزٹ کا بھی سلسلہ رہا جہاں انہوں نے زیرِ تعلیم طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سے ملاقات
کی اور ان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 14 دسمبر2021ء بروز منگل اجمیر کابینہ ڈویژن لونگیامیں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
پاک میں غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو مزید علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے فرض علوم کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کروائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے تحت اجمیر ریجن
کی سوراشٹر زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ شب و روز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں)
کے تحت 16 دسمبر2021ء کو اجمیر ریجن کے سوراشٹر زون میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے کفن دفن کے اجتماعات
منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز سابقہ دینی کام
کی کارکردگی کےحوالے سے فالو اپ کیا اور کارکردگی میں مزید اضافے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام
14 دسمبر2021ء بروز منگل اجمیر زون میں بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ تا
ڈویژن سطح تک کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں میں گھر درس
کرنے کا ہدف دیا اور شخصیات میں دینی کام
کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔