دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا دارالمدینہ
کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ میں شعبہ کی اسلامی بہنوں کے دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور انہیں آئند
ہ کے لئے اہداف دیئے۔
٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 2 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مدنی مشورہ میں فنڈریزنگ کے
حوالے سے کلام ہوا اور کچھ نکات طے کرکے
لکھائے گئے۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا گریٹر
مانچسٹر کے ڈویژن بولٹن کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں
14 اسلامی بہنوں کے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بتائے ہوئے
انہیں اپنے مزاج میں نرمی لانے اور اصلاح قبول کرنے
کا ذہن دیا نیز سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید درس و بیان کے حلقے لگا کر نئی اسلامی بہنوں کو تیار
کرنے کا ذہن دیا ۔