دعوتِ   اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں یوکے شہر برمنگھم ریجن کی ویسٹ میڈلنڈز کابینہ سینٹرل برمنگھم میں’’احکام وراثت‘‘ کورس بذریعہ انٹر نیٹ کروایا گیا جس میں کم و بیش 81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت اچھا تھا جس میں ہمیں اپنی وصیت کو شریعت کے مطابق لکھنے کا ذہن بنا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا نیز بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوئیں ۔

٭دوسری طرف شعبہ شارٹ کورسز اسلامی بہنوں کے ذریعے ایسٹ برمنگھم کے علاقے میں 6 جنوری 2022ء کو کورس بنام ’’آئیےنماز درست کیجیے‘‘ کا انعقاد بذریعہ انٹر نیٹ ہو گا جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 26 منت ہو گا داخلہ کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔

٭علاوہ ازیں شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایسٹ مڈلینڈز کے علاقہ پیٹر برو میں کورس ’’سوشل میڈیا‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے فیوچر میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی بہنوں کے ہونے والے کورسز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ان میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن ڈویژن سینٹرل برمنگھم میں کورس بنام ’’ تربیت اولاد‘‘ کا انعقاد انگلش زبان میں ہوا جس میں کم وبیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت مفید تھا ۔بچوں کی اچھی تربیت کا ذہن ملا، روحانی علاج سیکھنےکو ملے۔ مزید کورسز ہوتے رہنے چاہئیں نیز انہوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭دوسری جانب نارتھ برمنگھم میں بھی یہ کورس ہوا جس میں کم وبیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کورس کو مفید پایا نیز اس موقع پر انہوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں کیں۔

٭گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ،ایسٹ برمنگھم میں اسلامی بہنوں میں براہ راست اور آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں کم وبیش 480 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ’’حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔

٭دوسری طرف برمنگھم کے علاقے کوونٹری میں گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورسز کی جانب سے ’’ احکام وراثت‘‘ کورس ہوا جس میں کم وبیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جبکہ 7 نئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ مدرسات نے بہت اچھے طریقے سے کورس سکھایا اور ہم نے سیکھا کہ وراثت کیا ہے؟ کن میں اور کیسے تقسیم کی جاتی ہے ۔