21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اپنے مسلمان بھائیوں کی حاجت پوری کرنا اور مشکل
وقت میں اُن کا ساتھ دینا دینِ اسلام کی
تعلیمات میں سے ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یوگینڈا کے شہر کوبوکو میں دعوت
اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت نگرانِ ویسٹ نائل کابینہ شاہدمنظورعطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان راشن تقسیم کیا۔
ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے
دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاہد منظور عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)