اجمیر
ریجن گرین پارک ڈویژن کے 2 اسکولز میں سیکھنے
سکھانے کے حلقوں کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے زیر
اہتمام 13 دسمبر2021ء بروز پیر اجمیر ریجن
گرین پارک ڈویژن میں قائم 2 اسکولز میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد ہوا جس میں طالبات سمیت اسکول ٹیچرز نے شرکت کی ۔
سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں
بھرے بیانات کئے اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام اجمیر ریجن اندور زون کی مندسور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اصلاح اعمال کی ڈویژن تا
ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کے متعلق مدنی پھول سمجھائے
نیز دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔
معروف ثناخواں خالد حسنین خالد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا

نامور
نعت خواں، مداحِ درِ حبیب، عاشقِ رسول جناب خالد حسنین خالد صاحب دل کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد 18 دسمبر
2021ء کو 43 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔
ضلع
چکوال سے تعلق رکھنے والے مرحوم خالد حسنین خالد کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ بھیرہ
شریف کے سید امین الحسنات شاہ صاحب کی
امامت میں ریلوے گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں
تقریباً سوا لاکھ عاشقان رسول شریک ہوئے جس میں پیر حسنین فاروق شاہ صاحب سجادہ
نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف، صاحبزادہ ندیم سلطان قادری صاحب سجادہ نشین جھونگل
شریف، پیر سید عاشق حسین شاہ صاحب میال شریف، پیر سید سلطان شاہ ہمدانی میال شریف،
خلیفہ مجاز کھمکول شریف اسلام آباد رانا شیر خان صاحب سمیت بڑی تعداد میں نعت خوان حضرات اور دیگر سیاسی ، سماجی، مذہبی و روحانی شخصیات نے
شرکت کی۔
مرحوم
ثناءخوان مصطفٰے صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم خالد حسنین خالد کو انہیں کے بنائے ہوئے اور انہیں
کے زیر انتظام چلنے والے جامعۃ المصطفٰے چوآچوک چکوال میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
معروف
نعت خواں خالد حسنین خالد کا تعلق ایک پسماندہ اور متوسط گھرانے سے تھا اور انہوں نے
نورِ مجسم نعت اکیڈمی بنا کر نعت خوانی کا آغاز کیاتھا۔ مرتضیٰ ہوٹل کے عقب میں
نور مجسم نعت اکیڈمی بنائی گئی جہاں سے خالد حسنین خالد کے متعدد شاگردوں نے نعت
خوانی کی تربیت حاصل کی اور پھر ان کاشمار بھی معروف نعت خوانوں میں ہونے لگا
تھا۔خالد حسنین خالد کو دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے علاوہ برطانیہ میں بھی حضور صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان اقدس میں نعتیں پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا
اور وہ عالمی سطح پر نعت خوانی میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے تھے۔
ان کے
انتقال سے قبل کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے جس میں اللہ کا ذکر کرتے ہوئے
دکھائی جارہے ہیں۔ جب یہ ویڈیو مدنی مذاکرے میں بھی چلائی گئی تو امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ آخری
لمحے میں اللہ کا ذکر کرنا بڑی خوش نصیبی ہے۔ حدیث پاک میں ہے کہ ”جس کا آخری کلام
لاالہ الا اللہ ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا“۔سبحان اللہ ، اللہ پاک خالد حسنین
خالدصاحب کے صدقے ہمیں بھی کلمہ نصیب
فرمائے۔ اٰمین
آپ دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید
مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ آقا کے
ثناء خوانوں کی چاندی ہی چاندی ہے، نعت خوانی کوئی معمولی شرف نہیں ہے۔ جس کو ملے
ملے، مگر نعت اللہ کی رضا کے لئے پڑھی جائے ، اگر بالفرض کوئی پیسوں کے لئے پڑھتا ہےکہ اگر پیسے نہیں ملیں گے تو
نہیں پڑھیں گےتو پھر ایسے نعت خوانوں کے لئے
کوئی فضیلت نہیں ہے بلکہ پیسے کے لئے پڑھنا گناہ ہے۔ جو نعت خواں اللہ کی رضا کے
لئے نعت پڑھے گا تو ان شاء اللہ اس کا بیڑہ پار ہوگا۔ سرکار کی نعت خوانی یہ بہت
بڑا شرف ہے۔ اللہ ہم سب کو نصیب فرمائے۔ اٰمین ۔
نعت
خوانی موت بھی ہم سے چھڑا سکتی نہیں
قبر
میں بھی مصطفٰے کے گیت جاتے جائیں گے

جوں جوں مسلمان اپنے دین سے دورہوتے جارہے ہیں توں توں ان میں اغیارکے رسم ورواج اور تہوار زور پکڑتے جارہے اوریہ غیرشرعی وغیراخلاقی حرکتیں نہ صرف ان کودین اسلام سے دورکررہی ہیں بلکہ دین کاباغی بنارہی ہیں اورساتھ ہی ساتھ یہ ناعاقبت اندیش غیرمحسوس طریقے سے باطل ادیان کی طرف کھنچے چلے جارہے ہیں۔انہی رسم ورواج میں ایک نیوائیرنائٹ ہے ۔جس کی فحاشی و عریانی پر مبنی تقاریب دنیا بھر میں انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منائی جاتی ہیں ۔اور صد افسوس کہ غیر مسلموں کی بڑی تعداد کیساتھ ساتھ مسلمانوں کی بھی ایک تعداد شرکت کرتی ہے، تمام عیسائی ممالک اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں ۔صرف نیویارک (امریکہ) کی تقریب میں ایک لاکھ کے قریب نوجوان شرکت کرتے ہیں ۔ ٹرائی فالگرا سکوائر میں ساٹھ ہزار افراد جمع ہوتے ہیں جب کہ برلن برائیڈن گیٹ پر دنیا کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں تقریباً 15 لاکھ جوڑے شرکت کرتے ہیں ۔
نیو ائیر نائٹ اورفحا شی وعریانی:
31دسمبر
اور یکم جنوری کی درمیانی شب تمام روشنیاں گل کردی جاتی ہیں ، آسمان پر آتش بازی
ہوتی ہے اورشراب کے نشے میں دھت نوجوان بے غیرتی کامظاہرہ کرتے پھرتے ہیں جبکہ
دنیابھرکے ٹی وی چینلزان کی’’ حوصلہ افزائی‘‘ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ساتھ ساتھ تمام ممالک کے
فائیو اسٹار ہوٹلوں اور فحاشی اور عریانی کے مارے لوگ اپنے گھروں میں ان تقاریب کا
اہتمام کرتے ہیں ۔ ایک سروے کے مطابق صرف امریکہ میں171 ارب ڈالر کی شراب پی جاتی
ہے،600 ملین کی آتش بازی کی جاتی ہے اور نوجوان اربوں ڈالر رقص گاہو ں میں اڑا
دیتے ہیں ۔
نیو ائیر نائٹ کی ابتدا:
نیو
ایئر نائٹ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز انیسویں صدی کے شروع میں ہوا ۔ برطانیہ کی
’’رائل نیوی‘‘ کے جوانوں کی زندگی کا زیادہ تر حصہ بحری جہازوں میں گزرتا تھا
۔لہٰذا اپنی دلچسپی کا سامان پیدا کرنے کے لئے مختلف تقریبات منعقدکرتے رہتے ۔انہی
تقاریب کے دوران یہ تہوار یعنی نیوایئرنائٹ ایجادہوا۔ برٹش رائل نیوی
((British Royal Neavy سے نیوایئر نائٹ دوسرے جہازوں تک پہنچی اور
وہاں سے 1910 ء میں اینا ڈین شہر کے ساحل پرمنتقل ہوئی جہاں سے یہ فحاشی اور بے حیائی کا سامان شہروں میں منتقل
ہوگیا ۔ اس وقت دنیا کے 129ممالک میں نیو ایئر نائٹ منائی جاتی ہے ، دنیا کے سات
ہزار بڑے شہروں میں فحاشی اور عریانی سے بھر پور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ۔
1980ء تک نیو ایئر نائٹ کی تقریبات صرف یورپ تک محدود تھیں لیکن 1980ء کی دہائی میں
اس مرض نے آگے پھیلنا شروع کیااورمشرقِ بعیدآیاپھربرصغیرمیں جڑپکڑنے لگا۔
نیو ائیر نائٹ اورپاکستان:
پاکستان
میں1992ء میں کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں پہلی ایئر نائٹ منائی گئی ۔کڑے پہرے
میں کراچی کے تاجروں،زمینداروں، وڈیروں اوراداکاراؤں نے یہ تقریب منائی جس میں
شراب اور رقص کا خصوصی انتظام تھا ۔ابتداً یہ صرف اونچے طبقوں میں تھا مگراب متوسط
اورنچلے طبقے میں بھی یہ خودساختہ’’ فریضہ‘‘ انجام دیا جانے لگا ہے۔ الغرض نیو
ایئر نائٹ پر رنگ برنگی محفلیں ہوتی ہیں، جام سے جام ٹکراتے ہیں ، بڑے بڑے ہوٹلوں،
پلازوں اور امرا کے عشرت کدوں میں ناچ گانے اور عیاشی کے پروگرام رات گئے تک جاری
رہتے ہیں ۔ پاکستان میں نیو ایئر نائٹ پر ہونے والی فحاشی وعیاشی کا اندازہ کرنے
کے لیے صرف ایک خبرکاخلاصہ ملاحظہ فرمائیے: گزشتہ روز شدید سردی کے باوجود نئے سال
کے آغاز کی خصوصی محفلوں کا اہتمام ہوا۔ جہاں ناچ گانے کے پروگرام کے علاوہ جام سے
جام ٹکراتے رہے ۔لاہور میں مال روڈ اور فورٹریس اسٹیڈیم کے علاقوں میں نوجوان نعرے
بازی کرتے رہے ۔ دوسری جانب نیو ایئر نائٹ پر صوبائی دارالحکومت کے کسی بھی اہم
اور غیر اہم ہوٹل میں کمرہ دستیاب نہ تھا ۔ مختلف تنظیموں اور امراء نے اپنی خفیہ
محفلیں سجانے کے لیے کئی روز پہلے ہی کمرے بک کروا لیے تھے ۔ پولیس نے درجنوں
شرابی گرفتار کرکے ان سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔(روز نامہ پاکستان یکم
جنوری2002ء)
نیو ائیر نائٹ کی تباہ کاریاں:
نیو
ایئر نائٹ کاایک خطرناک پہلو حادثات بھی ہیں جن سے ساری دنیانے جان بوجھ کرچشم
پوشی کررکھی ہے۔چند خبروں پر نظرڈالئے:یکم جنوری 2005ء میں ارجنٹائن کے دارالحکومت
بیونس آئرس کے ایک نائٹ کلب میں نیوایئرنائٹ کی تقریب کے دوران آتش بازی کے نتیجے
میں آگ لگ گئی ۔ کم از کم200 افراد جل کر ہلاک اور400سے زائد شدید زخمی ہوگئے
۔پیراگویہ میں 2004ء کے دوران آتش بازی کے سبب 400افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی
ہوگئے تھے۔( نوائے وقت ،یکم جنوری ، 2005ء) بیونس آئرس ارجنٹائن میں 2002ء میں100
افراد ہلاک ہوئے ۔ ٭…برطانیہ میں 2002ء کی نیو ایئر نائٹ نے1362 افراد کو متاثر
کیا ۔بے شمار لوگ اپنے اعضا سے محروم ہوگئے۔ چالیس گھروں کو آگ لگی ،500 گاڑیاں تباہ ہوئیں اورآتش بازی سے4825 جانور جل
کر مرگئے۔2002ء میں نیو یارک شہر میں15 ہلاک اور 50شدید زخمی ہوگئے۔ ٭…پاکستان میں
کثرت شراب نوشی اور زہریلی شراب پینے کے باعث52 افراد موت کے گھاٹ اترگئے۔(روز
نامہ نوائے وقت ،یکم جنوری 2005ء )نیو
ایئر نائٹ کی شرعی قباحتوں سے قطع نظرصرف ظاہری نقصانات کا یہ ایک سرسری جائزہ ہے
جس سے یہ بات بخوبی واضح ہوتی ہے کہ یہ رسم ایجاد کرنے والے اہل مغرب نے در اصل
اپنی لادینیت اوربدتہذیبی کے سبب تفریح کا ایک انداز اختیار کیا۔ جبکہ دنیاکاکوئی
بھی مذہب ایسی واہیات اور بے ہودہ تفریح کی اجازت کبھی نہیں دے سکتا جس میں
جوانیاں برباد ہوں،عزت وعصمت غیرمحفوظ ہوجائے ،جان ومال تلف ہو، ناچ رنگ کے نام پر
بدکاری ہو اور جام وسبو چھلکے ،کروڑوں اربوں روپیہ ضائع کردیاجائے اوراخلاقیات کی
حدود پھلانگ کربے غیرتی وحیاسوزی کامظاہرہ کیاجائے ۔
مسلمانوں سے گزارش:
مسلمانوں
سے گزارش ہے کہ خدارا ! ہوش سے کام لواور اغیارکے رسم ورواج اور تہواروں سے
خودکوپاک کرو خواہ نیوائیرنائٹ ہویاویلنٹائن ڈے۔بسنت میلہ ہویاکوئی اورتہواران سے
دوررہنے ہی میں اپنی عافیت جانو۔ یہ دنیامیں بھی نقصان دہ ہیں اورآخرت کی خرابی
کاباعث بھی ۔ آخرکب تک تم اغیارکے غلام بن کرزندگی گزارو گے ۔کب تک ان کی پیروی
کرکے دین ودنیاکوداؤپرلگائے رہوگے۔یادرکھو!ہمارے دشمن (یہودو ؤنصاری) بہت عیار
ومکارہیں ان کی تمناوآرزوتو یہی ہے کہ مسلمان اپنے دین سے دوراور بیزار ہوکرمکمل
طورپرہماری غلامی کاطوق اپنے گلے میں ڈال لیں!!!مگر نہیں۔ ان شاء اللہ عزوجل
ایساکبھی نہیں ہوگا۔ آئیے ، عہدکیجئے کہ
ہم ضروراپنے دین پرثابت قدم رہیں گے اوراغیارکے رسم ورواج اورفیشن سے تعلق توڑکرحضوررحمت العالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وآلہ وسلم کی سنتوں سے ناطہ جوڑیں گے ۔
ڈاکٹراقبال
نے کیاخوب کہاہے:
آج
بھی ہوجوبراہیم کاایماں پیدا
آگ کرسکتی ہے اندازِگلستاں پیدا

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
19 دسمبر بروز اتوار نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے
بہاولپور میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔ شعبہ رابطہ کی ڈویژن و علاقہ سطح
پر ذمہ داران کا تقرر کیا۔ ذمہ داران کو شعبے کے مدنی پھول پیش کیے ، شخصیات کے
درمیان کام کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
19 دسمبر بروز اتوار بہاولپور زون کی چشتیاں کابینہ میں شخصیات میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا۔ جس میں کم و بیش 17
شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے
آن لائن کورسز میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیااور تقسیم کتب و رسائل کی ترکیب بنی جس
پر شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت
18دسمبر 2021ءبروز ہفتہ نگران شعبہذمہ دار اسلامی بہن نے نے بذریعہ اسکائپ اجلاس کیا
جس میں شعبہ کی اراکین ریجن اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے اور تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کے اہداف دیئے گئےنیزعشرہ ماہنامہ فیضان
مدینہ کے حوالے سے کلام ہوا۔
لاڑکانہ زون میں شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت اجلاس کا انعقاد
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے تحت 18دسمبر 2021ءکو ریجن حیدرآباد
کی لاڑکانہ زون کے ڈویژن لاڑکانہ میں قائم جامعتہ المدینہ ام عطار میں ڈویژن نگران
کابینہ مشاورت ڈویژن مشاورت کی مدرسات و طالبات کے ساتھ اجلاس منعقد ہواجس میں
طالبات مدرسات اور اس شعبہ کی ذمہ داران نے شرکت کی
ڈویژن نگران نے طالبات و مدرسات کو 8 دینی کاموں
میں شمولیت، اپنے گھر علاقوں میں دینی کام پھیلانے، منسلک کی ڈیٹا انٹری کرنے، اور آگے بڑھنے کا
ذہن دیا طالبات نے اچھی نیتیں کیں اور
مدرسات نے بھی طالبات سے مضبوط فالو اپ لینے کی نیت کی۔

دعوت اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2021ء نواب شاہ زون کے شہدادپور
کابینہ کے ڈویژن شہداد پور میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں
زون نگران، کابینہ نگران اور 42 سے زائد
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
جس میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور زون نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ حیدرآباد
داخلے کروانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں
ہاتھ 11 اسلامی بہنوں نے داخلے کی نیتیں پیش کیں ۔ سیکھنے سکھانے کے حلقے کی بدولت
امیر اہلسنت کے مہکتے مدنی پھول سننے کی سعادت نصیب ہوئی مزید اسلامی بہنوں نے ہر
ماہ شرکت کیلئے نیت بھی پیش کی ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 17 دسمبر بروز جمعہ حیدرآباد ریجن کے نواب شاہ
زون کے ڈویژن سیون کے علاقے سیون سی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
اسلامی بہنوں کی تعداد 15 رہی۔
شیڈول کے مطابق اجتماع ہوا مدنی مذاکرے کی ’’اہمیت
و افادیت‘‘ کے موضوع پر بیان سن کر اسلامی بہنوں نے نیت کی ہے اورہرہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز نیک
اعمال کا رسالہ سمجھایا گیا ۔

دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام
فیصل آباد ریجن میں ہونےوالےدینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی
شخصیات خواتین کی تعداد: 78
سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی
شخصیات خواتین کی تعداد: 7
شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 8
اصلاح اعمال کا رسالہ جمع کروانے والی شخصیات
خواتین کی تعداد: 2
اس ماہ کتنی شخصیات نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی
بکنگ کروائی؟ 12
اس ماہ شخصیات تک پہنچائےگئے رسائل کی تعداد:
136
شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے دینی
حلقوں کی تعداد:6
ان میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:100
جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن کھڑیانوالہ میں شعبہ روحانی
علاج کی ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء
جڑانوالہ زون، جڑانوالہ کابینہ کی کھرڑیانوالہ ڈویژن میں رکن ریجن شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے کھرڑیانوالہ بستے کا دورہ
کیا جہاں رکن ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ مشاورت کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اوربستے
کے مسائل حل کرنے کی تجاویزدی نیز وقت کی پابندی، ماہانہ اجلاس اور شعبہ روحانی
علاج کی کارکردگی کو بہتر کرنے کا ذہن دیا جس پر تمام بستہ مشاورت نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار فرمایا اور وقت کی پابندی کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔