22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر ِاہتمام 21 دسمبر 2021ء کو ترکی کی مشاورت اسلامی بہنوں کےدرمیان مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس میں ڈیلی کلاس، نیک اعمال رسائل کی وصولی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی شامل تھی ۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں پیش
آنے والےمسائل بتائےجن کو باہمی مشاورت سے
حل کرنے کی کوشش کی گئی ۔